Sponsored Advertisement Here

سوشل میڈیا چلانے والے سرکاری ملازمین پر اب ہوگی کڑی نگاہ

سوشل میڈیا چلانے والے سرکاری ملازمین پر اب ہوگی کڑی نگاہ


سرکاری پالیسیوں پر غیر ضروری تبصرے کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائےگی / چیف سیکرٹری


سرینگر /19 فروری / سی این آئی// جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی نگرانی کریں تاکہ ایسے ملازمین کی نشاندہی کی جا سکے جو سرکاری پالیسیوں پر ناگوار تبصرے کرتے ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق چیف سیکرٹری اے کے مہتا نے ایک میٹنگ میں واضح طور پر ہدایت جاری کئے ہیں کہ جو بھی کوئی سرکار ی ملازمین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرکاری پالیسیوں پر غیر ضروری تبصرے کریں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ اس سلسلے میںانہوں نے جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ کو ایک سرکلر جاری کرنے کی ہدایات ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران کہا کہ ”یہ دیکھا گیا کہ کچھ سرکاری ملازمین حکومتی پالیسیوں اور کامیابیوں پر تنقید کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ناگوار تبصرے کر رہے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور جی اے ڈی کو اطلاع کے تحت ان ملازمین کو نوٹس جاری کریں۔چیف سکریٹری کی ہدایات کی پیروی کے طور پر، ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ ضلع مجسٹریٹس نے تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران کو فوری پیغامات بھیجے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو ہدایات کے بارے میں محتاط رہیں ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Sponsored Advertisement