Sponsored Advertisement Here

گیارہویں اور بارہویں جماعت کا اردو نصاب 17 سال پرانا، حصہ نثر میں کوئی تبدیلی نہ حصہ نظم میں

گیارہویں اور بارہویں جماعت کا اردو نصاب 17 سال پرانا، حصہ نثر میں کوئی تبدیلی نہ حصہ نظم میں

گیارہویں اور بارہویں جماعت کا اردو نصاب 17 سال پرانا، حصہ نثر میں کوئی تبدیلی نہ حصہ نظم میں

سری نگر، 15 اپریل :

 جموں و کشمیر میں مقامی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ہائر سیکنڈری درجوں یعنی گیارہویں اور بارہویں جماعت کا غیر معیاری اور 17 سال پرانا اردو مضمون کا نصاب نہ صرف اردو زبان و ادب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھنے کے مترادف ہے بلکہ اس مضمون کے طلبا کے ساتھ بھی نا انصافی ہے۔

یہ ماننا ہے اردو زبان و ادب کے اساتذہ اور بہی خواہوں کا جو اس موجودہ اردو نصاب کو جدید خطوط اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق سر نو مرتب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو گذشتہ 17 سال سے ایک ہی غزل، ایک ہی نظم، ایک ہی رباعی، ایک ہی ڈرامہ، ایک ہی افسانہ اور ایک ہی مرثیہ پڑھایا جا رہا ہے۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Sponsored Advertisement